وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں، ریاستوں اور مرکزی حکومت سمیت تمام شراکت داروں سے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے سلسلے میں عہد کرنے کے لیے کہا ہے۔
نئی دلی میں کرشی انتی میلہ میں ہندوستانی
زراعت کے لیے ویژن شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ یہ کام بہت سے دشوار ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کے مقاصد بہت اہم ہیں۔
وزیراعظم نے کرشی انتی میلے کو ایک پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اس سے اپنی تقدیر پھر سے لکھ سکتا ہے